کورونا وائرس : سندھ ہائیکورٹ میں صرف وکلاء کو داخلے کی اجازت
فائل فوٹوکراچی :کورونا وائرس کے پیش نظرسندھ ہائیکورٹ کی نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی جس کے تحت صرف وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کی نئی ایڈوائزری پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے،کمرہ عدالت میں سائلین اورصحافیوں کوداخلےسےروک دیاگیا،صرف وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
نئی ایڈوائزری کے تحت احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہوئے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ صرف وکلا کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت ہے اور وہ بھی دستانوں اور ماسک کے بغیر داخل نہیں ہوسکتے۔
اس کے علاوہ عدالتی عملے کو بھی آپس میں ہاتھ ملانے اور قریب آنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے تحت تمام عدالتوں کے ائیر کنڈیشنز بند، کھڑکیاں اور دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔